Author Topic: چھ ماہ بعد ایک جھوٹ  (Read 1512 times)

Offline Story Maker

  • Endless Dreams
  • T. Members
  • 7 Stars
  • *******
  • Posts: 45036
  • Reputation: +357/-513
  • Gender: Male
  • Endless Dreams
    • View Profile
    • Endless Dreams
چھ ماہ بعد ایک جھوٹ
« on: June 07, 2016, 04:37:23 am »
گئے وقتوں کی بات ہے ایک آدمی جھوٹ بولنے کی وجہ سے بدنام تھا۔
گاؤں والوں نے اسکے جھوٹوں سے تنگ آکر اسے گاؤں سے نکال دیا۔ وہ شخص چلتا چلتا کسی اور گاؤں جا پہنچا اور وہاں ایک زمیندار سے نوکری کی درخواست کی۔ زمیندار نے تنخواہ کے بارے میں پوچھا تو وہ شخص بولا حضور دو وقت کی روٹی اور 6 ماہ بعد ایک جھوٹ بولنے کی اجازت دے دو۔
زمیندار کو مفت میں ایک مزدور مل گیا اور اس نے اسے کام پر رکھ لیا۔
اس نے چھ ماہ کام کیا۔ کھانے کے سوا کچھ نا مانگا۔ اب چھ ماہ پورے ہو چکے تھے اور زمیندار اسکی جھوٹ والی بات بھول چکا تھا۔ لیکن اسے تو اسی دن کا انتظار تھا کہ وہ جھوٹ بولے۔
سب سے پہلے وہ شخص زمیندار کی بیوی کے پاس گیا اور بولا۔
تمہارے شوہرکو کوڑھ ہو گیا ہے۔ بیوی نے اسکی بات ماننے سے انکار کیا تو وہ بولا اچھا آج دوپہر جب اسے کھیتوں میں کھانا دینے جانا تو کھانا پکڑاتے وقت اپنی زبان سے اسکی جلد چکھ لینا۔ نمکین ہوئی تو اسے کوڑھ ہوگا۔
اب وہ زمیندار کے پاس گیا اور بولا تمہاری بیوی باؤلی ہو گئی ہے۔ ابھی میں گھر گیا تو اس نے مجھے کاٹنے کی کوشش کی۔ دھیان کرنا تمہیں کھانا دینے آئے تو کاٹنے کی کوشش نا کرے۔
اسکے بعد وہ لڑکی کے بھائیوں کے پاس گیا اور بولا۔ تم بھی عجیب نامرد لوگ ہو۔ تمہارا بہنوئی روزانہ تمہاری بیوی کو مارتا ہے اور تمہیں خبر نہیں۔ آج آکر خود دیکھ لینا۔ لڑکی کے بھائی مان گئے اور مقررہ وقت پر کھیتوں میں چھپ کر دیکھنے کا پلان بنا لیا۔
انہیں جھوٹ بولنے کے بعد وہ زمیندار کے بھائیوں کے پاس پہنچا اور بولا۔ تم لوگ کیسے بھائی ہو۔ تمہارے بھائی کے سالے اسے روز مارتے ہیں اپنی باتیں منواتے ہیں اور تمہیں اپنے بھائی کی کچھ خبر نہیں۔ آج دوپہر بھی وہ اسے مارنے آ رہے ہیں فلاں وقت کھیتوں میں آکر دیکھ لینا۔ انہوں نے بھی کھیتوں میں چھپ کر دیکھنے کی حامی بھر لی۔
دوپہر ہوئی زمیندار کی بیوی کھانا لے کر آئی۔ جب زمیندار کو پکڑانے لگی تو اسکی جلد چکھنے کے لیے اپنا منہ آگے کو کیا۔ زمیندار سمجھا یہ واقعی باؤلی ہو گئی ہے اور مجھے کاٹنے لگی ہے۔ زمیندار نے اسے مارنا شروع کر دیا۔
یہ دیکھتے ہی کھیتوں سے لڑکی کے بھائی ڈنڈے لے کر نکلے اور زمیندار کو مارنے لگے۔
جونہی زمیندار کے بھائیوں نے دیکھا وہ بھی ڈنڈوں سوٹوں کے ہمراہ میدان میں کود پڑے۔ خوب لڑائی ہوئی سب کو مار پڑی۔ گاؤں والوں نے بیچ میں پڑ کر صلح کروانے کی کوشش کی اور معاملہ پوچھا۔ لڑکی نے اپنا مدعا بیان کیا۔ زمیندار نے بھی بتایا کہ اسکے نوکر نے اس سے یہ بولا تھا۔ لڑکی کے بھائی اور زمیندار کے بھائی بھی بولے کہ ہمیں نوکر نے جھوٹ بولا تھا۔
سب نوکر کو ڈھونڈنے نکلے۔ ایک بزرگ نے بتایا کہ وہ گاؤں چھوڑ کر چلا گیا ہے اور پیغام دے کر گیا ہے کہ میں نے اپنی چھ ماہ کی تنخواہ وصول کر لی ہے۔
connect with me at facebook

https://www.facebook.com/story.maker.1044

YUM Stories

چھ ماہ بعد ایک جھوٹ
« on: June 07, 2016, 04:37:23 am »