Author Topic: کشمش کا پانی نہار مُنہ پینے کے بیشمار فائدے  (Read 566 times)

Offline Reema Shenaaz

  • 1 stars
  • *
  • Posts: 37
  • Reputation: +17/-26
  • Gender: Female
    • View Profile

 کشمش کا پانی نہار مُنہ پینے کے بیشمار فائدے
 
 
  انگور کے باغات انسان کب سے اُگا رہا ہے اس کا تاریخ میں کوئی نشان تو نہیں ملتا مگر انگور سے بنائی جانے والی وائن کی تاریخ 7000 سال قبل مسیح چین سے ملتی ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اس مفید پھل کو انسان نے شروع میں ہی سمجھ لیا تھا اور اس سے فائدہ حاصل کرنا شروع کر دیا تھا۔
کشمش انسان کی حادثاتی دریافت ہے، کہا جاتا ہے کہ 2000 سال قبل مسیح جو انگور خُشک ہوجاتے تھے اُنہیں پھینک دیا جاتا تھا اور پھر ایک دن کسی نے اس خُشک ہُوئے انگور کو کھایا اور اُسے پتہ چلا کے یہ پھل خُشک ہونے کے بعد اور بھی لذیز ہو جاتا ہے۔
طبیب حضرات کشمش کے دریافت ہونے کے بعد اس خُشک انگور کی افادیت کو اُسی وقت سمجھ گئے تھے اور اسے بہت سی ادویات میں استعمال کرنا شروع کردیا تھا، طب ایوردیک میں خشک انگور یعنی کشمش کو پانی میں رات بھر بھگو کر پینے کی تاریخ بھی کئی ہزار سال پُرانی ہے، کشمش کو رات بھر پانی میں بھگونے سے اس کے اندر شامل منرلز، نیوٹریشنز، اور کشمش کی سکن پانی میں حل ہوجاتی ہے اوریہ پانی اس پھل کی افادیت میں بے پناہ اضافہ کر دیتا ہے۔
اس آرٹیکل میں ہم کشمش کو رات بھرپانی میں بھگو کر صبح نہار مُنہ پینے کے فائدے ذکر کریں گے جنہیں پڑھ کر آپ بھی اس مفید پھل کو پانی میں بھگو کر پینا اور اس کے فائدوں سے مستفید ہونا چاہیں گے۔
جدید میڈیکل سائنس کی بہت سی تحقیقات یہ بتاتی ہیں کہ یہ پھل آینٹی آکسائیڈینٹ خوبیوں سے لدا ہُوا ہے اور اس میں ڈائیٹری فائبر کی ایک بڑی مقدار شامل ہے۔
طبیب کشمش کے پانی کو جگر کے مریضوں کو صدیوں سے پلا رہے ہیں، اور آج جدید میڈیکل سائنس مانتی ہے کہ کشمش Detoxifying خوبیوں سے بھری ہوتی ہے اور رات بھر جب اسے پانی میں بھگویا جاتا ہے اور صبح نہار منہ پیا جاتا ہے تو کشمش کی تمام خوبیاں پانی میں حل ہوجاتی ہیں اور نہار منہ پینے سے یہ فوری طور پر پانی کیساتھ ہضم ہوکر اپنا کام شروع کر دیتی ہیں، خاص طور پر اس کی آئنٹی آکسائیڈینٹ خوبیاں جگر کی آلودگی کو صاف کر دیتی ہیں اور آنتوں میں جمی چکنائی اور دیگر آلودگی صاف کرکے خون کی روانی کو تیز کرتی ہیں۔
کشمش کا پانی ڈائٹری فائبر کو فوری طور پر پینے کے بعد متحرک کرتا ہے اور اسے نہار مُنہ پینے والوں کو صبح سویرے نظام انہظام کی مکمل صفائی حاصل ہوتی ہے اور یہ خون سے فاسد مادوں کو خارج کرکے جسم کے تمام اعضا کو تقویت دیتا ہے۔
جدید میڈیکل سائنس کا کہنا ہے کہ کشمش کا پانی بہترین انرجی بوسٹر کا کام کرتا ہے جسے اگر ورزش سے پہلے استعمال کیا جائے تو انسان کو ورزش کرنے کے لیے عام معمول سے زیادہ توانائی حاصل ہوتی ہے۔
کشمش کا پانی خون سے بُرے کولیسٹرال کا خاتمہ کرتا ہے اور بلڈ پریشر کو نارمل رکھنے میں انتہائی مدد گار ہے اور اسے روزانہ استعمال کرنے والے بہترین صحت کی صورت میں اس کے فائدے حاصل کرتے ہیں کیونکہ یہ جسم سے اُن بیماریوں کا خاتمہ کرتا ہے جس سے جگر دل معدہ اور گُردوں کی خرابی جیسی بڑی بیماریاں پیدا ہونے کا خدشہ ہوتا ہے اور انسانی جسم کو فاسد مادوں سے پاک کرکے تمام اعضا کو فعال کام کرنے میں مدد کرتا ہے۔
ایک لمحے کی توجہ نہیں حاصل اس کی

اور یہ دل کہ اسے حد سے سوا چاہتا ہے

YUM Stories


Offline eme

  • T. Members
  • 5 Stars
  • *****
  • Posts: 1736
  • Reputation: +118/-3
  • ***
    • View Profile
Quite usefull Information thanks for sharing

YUM Stories


Offline gara

  • 1 stars
  • *
  • Posts: 9
  • Reputation: +0/-0
  • Gender: Male
  • I a male and live in Germany
    • View Profile

یہ بہت مفید معلومات ہیں ۔ اس کے بارے میں سنا ٹو ہوا تھا لیکن ڈیٹیل کا علم نپی تھا جو اب مل گئ ہیں ۔   بہت بہت شکریہ
 :clap: :clap: :clap:



 

Adblock Detected!

Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors.
Please consider supporting us by disabling your ad blocker on our website.