Author Topic: داستان ایمان فروشوں کی  (Read 665 times)

Offline dewta_mastermind

  • T. Members
  • 5 Stars
  • *****
  • Posts: 2001
  • Reputation: +105/-3
  • Gender: Male
  • بہت انتظار کر لیا اب تو مل جا
    • View Profile
داستان ایمان فروشوں کی
« on: October 28, 2019, 01:23:48 am »

داستان ایمان فروشوں کی ۔۔
( جب زکوئی سلطان صلاح الدین ایوبی کے خیمے میں پہنچی)
پہلا حصہ،،،،،،

"تم پرندوں سے دل بہلایا کرو. سپاہ گری اس انسان کے لیے ایک حطرناک کھیل ہے جو عورت اور شراب کا دلدادہ ہو"

یہ تاریخی الفاظ سلطان صلاح الدین نے اپنے چچا زاد بھای حلیفہ الصالح کے ایک امیر سیف الدین کو لکھے تھے، ان دونوں نے صلیبوں کو درپردہ مدد زر و جوھرات کا لالچ دیا اور صلاح الدین ایوبی کو شکست دینے کی سازش کی، امیر سیف الدین اپنا مال و متاع چھوڑ کر بھاگا، اسکے زاتی حیمہ گاہ سے رنگ برنگی پرندے ، حسین اور جوان رقصایئں اور گانے والیاں ساز اور سازندے شراب کے مٹکے برامد ھوے ، سلطان نے پرندوں گانے والیوں اور سازندوں کو آزاد کردیا اور امیر سیف الدین کو اس مضمون کا حط لکھا




"تم دونوں نے کفار کی پشت پناھی کر کہ ان کے ھاتھوں میرا نام و نشان مٹانے کی ناپاک کوشیش کی مگر یہ نہ سوچا کہ تمھاری یہ ناپاک کوشیش عالم اسلام کا بھی نام و نشان مٹا سکتی تھی۔ تم اگر مجھ سے حسد کرتے ھوں تو مجھے قتل کرادیا ھوتا ، تم مجھ پر دو قاتلانہ حملے کرا چکے ھو۔ دونوں ناکام ھوے اب ایک اور کوشیش کر کہ دیکھ لو، ھو سکتا ھے کامیاب ھو جاو۔ اگر تم مجھے یقین دلا دو کہ میرا سر میرے تن سے جدا ھو جاے تو اسلام اور زیادہ سر بلند رھے گا تو رب کعبہ کی قسم میں اپنا سر تمھارے تلوار سے کٹوانگا اور تمھارے قدموں میں رکھنے کی وصیت کرونگا میں صرف تمھیں یہ بتادینا چاھتا ھوں کہ کوی غیر مسلم مسلمان کا دوست نھی ھو سکتا، تاریح تمھارے سامنے ھے اپنا ماضی دیکھو، شاہ فرینک اور ریمانڈ جیسے اسلام دشمن تمھارے دوست اسلیئے ھے کہ تم نے انھیں مسلمانوں کے حلاف جنگ میں اترنے کی شہ اور مدد دی ھے۔ اگر وہ کامیاب ھو جاتے تو انکا اگلا شکار تم ھوتے اور اس کے بعد ان کا یہ حؤاب بھی پورا ھوجاتھا کہ اسلام صفحہ ھستی سے مٹ جاے۔




تم جنگجو قوم کے فرد ھوں۔ فن سپاہ گری تمھارا قومی پیشہ ھےم ھر مسلمان اللہ کا سپاھی ھے مگر ایمان اور کردار بنیادی شرط ھے۔ تم پرندوں سے دل بہلایا کرو سپاہ گری اس انسان کے لیے ایک حطرناک کھیل ھے جو عورت اور شراب کا دلدادہ ھوں میں تم سے درحواست کرتا ھوں کہ میرے ساتھ تعاون کرو اور میرے ساتھ جہاد میں شریک ھوجاو، اگر یہ نھی کرسکو تو میری محالفت سے باز آجاو، میں تمھیں کوی سزا نھی دونگا۔۔۔۔اللہ تمھارے گناہ معاف کریں۔۔۔۔۔)صلاح الدین ایوبی("

ایک یورپی مورح لین پول لکھتا ھے

" صلاح الدین کے ھاتھوں جو مال غنیمت لگا اسکا کوی حساب نھی تھا، جنگی قیدی بھی بے اندازہ تھے، سلطان نے تما تر مال غنیمت تین حصوں میں تقسیم کیا، ایک حصہ جنگیں قیدیوں میں تقسیم کر کہ انکو رھا کردیا، دوسرا حصہ اپنے سپاھیوں اور غرباء میں تقسیم کیا، اور تیسرا حصہ مدرسہ نظام المک کو دے دیا، اس نے اسی مدرسے سے تعلیم حاصل کی تھی۔ نہ حود کچھ رکھا اور نہ اپنے کسی جرنیل کو کچھ دیا، اس کا نتیجہ یہ ھوا کہ جنگی قیدی جن میں بھت سے مسلمان تھے اور باقی غیر مسلم ، رھا ھوکر سلطان کے کیمپ میں جمع ھوگیے اور سلطان کی اطاعت قبول کر کہ اپنی حدمات فوج کے لیے پیش کردی ایوبی کی کشادہ ظرفی اور عظمت دور دور تک مشہور ھوگئ

اس سے پہلے حسب بن صباح کے پراسرار فرقے فدائ جنھیں یورپین مورحین نے قاتلوں کا گروہ لکھا ھے صلاح الدین ایوبی پر دو بارہ قاتلانہ حملے کرچکے تھے لیکن اللہ نے اس اعظیم مرد مجاھد سے بھت کام لینا تھا دونوں بار ایک معجزہ ھوا جس میں یہ مرد مجاھد بال بال بچ گیا سلطان پر تیسرا قاتلانہ حملہ اس وقت ھوا جب وہ اپنے مسلمان بھایئوں اور صلیبوں کی سازش کی چھٹان کو شمشیر سے ریزہ ریزہ کرچکا تھا۔ امیر سیف الدین میدان جنگ سے بھاگ گیا تھا مگر وہ سلطان کے حلاف بعض اور کینہ سے باز نھی آیا۔ اس نے حسن بن صباح کے قاتل فرقے کی مدد حاصل کی۔




حسن بن صباح کا فرقہ اسلام کی آستین میں سانپ کی طرح پل رھا تھا۔ اس کا تفصیلی تعارف بھت ھی طویل ھے، محتصر یہ کہ جس طرح زمین سورج سے دور ھوکر گناھوں کا گہوارہ بن گی ھے، اسی طرح ایک حسن بن صباح نامی ایک شحص نے اسلام سے الگ ھوکر نبیوں اور پیغمبروں والی عظمت حاصل کرنے کا منصوبہ بنایا وہ اپنے آپکو مسلمان ھی کہلاتا رھا اور ایسا گروہ بنالیا جو طلسماتی طریقوں سے لوگوں کا اپنا پیروکار بناتا ، اس مقصد کے لیے اس گروہ نے نہایت حیسن لڑکیاں نشہ آور جڑی بوٹیاں ھیپناٹزم اور چرب زبانی جیسے طریقے اپناے، بہشت بنائ جس میں جاکر پتھر بھی موم ھو جاتے تھے اپنے محالفین کو قتل کرانے کے لیے ایک گروہ تیار کیا، قتل کے طریقے حفیہ اور پر اسرار ھوتے تھے، اس فرقے کے افراد اس قدر چلاک زھین اور نڈر تھے کہ بھیس بدل کر بڑے بڑے جرنیلوں کے باڈی گارڈ بن جاتے تھے اور جب کوی پراسرار طریقے سے قتل ھوجاتا تو قاتلوں کو سراغ ھی نھی مل پاتا، کچھ عرصہ بعد یہ فرقہ "قاتلوں کا گروہ" کے
تصویر بنا کہ میں تیری جیون دا بہانا لبھیا اے

توں نہ ملیوں وچھڑ کہ چن  سجناں اساں  سارا زمانہ لبھیا اے

YUM Stories

داستان ایمان فروشوں کی
« on: October 28, 2019, 01:23:48 am »

Offline dewta_mastermind

  • T. Members
  • 5 Stars
  • *****
  • Posts: 2001
  • Reputation: +105/-3
  • Gender: Male
  • بہت انتظار کر لیا اب تو مل جا
    • View Profile
Re: داستان ایمان فروشوں کی
« Reply #1 on: October 28, 2019, 01:34:47 am »

کے نام سے مشہور ھوا

یہ لوگ سیاسی قتل کے ماھر تھے زھر بھی استعمال کیا کرتے تھے، جو حسین لڑکیوں کے ھاتھوں شراب میں دیا جاتا تھا بھت مدت تک یہ فرقے اسی مقصد کے لیے استعمال ھوتا رھا۔۔ اسکے پیروکار "فدائ" کہلاتے تھے۔

سلطان صلاح الدین ایوبی کو نہ تو لڑکیوں سے دھوکہ دیا جاسکتا تھا اور نہ ھی شراب سے۔ وہ ان دونوں سے نفرت کرتا تھا ، سلطان کو اس طریقے سے قتل نھی کیا جاسکتا تھا۔ اس کو قتل کرنے کا یہی ایک طریقہ تھا کہ اس پر قاتلانہ حملہ کیا جاے ، اسکے محافظوں کی موجودگی میں اس پر حملہ نھی کیا جاسکتا تھا، دو حملے ناکام ھو چکے تھے۔ اب جبکہ سلطان کو یہ توقع تھی کہ اسکا چچازاد بھای الصالح اور امیر سیف الدین شکست کھا کر توبہ کر چکے ھونگے انھوں نے اتقام کی ایک اور زیر زمین کوشیش کی
تصویر بنا کہ میں تیری جیون دا بہانا لبھیا اے

توں نہ ملیوں وچھڑ کہ چن  سجناں اساں  سارا زمانہ لبھیا اے

YUM Stories

Re: داستان ایمان فروشوں کی
« Reply #1 on: October 28, 2019, 01:34:47 am »

Offline dewta_mastermind

  • T. Members
  • 5 Stars
  • *****
  • Posts: 2001
  • Reputation: +105/-3
  • Gender: Male
  • بہت انتظار کر لیا اب تو مل جا
    • View Profile
Re: داستان ایمان فروشوں کی
« Reply #2 on: October 28, 2019, 01:36:07 am »

صلاح الدین نے اس فتح کا جشن منانے کے بجاے حملے جاری رکھے اور تین قصبوں کو قبضے میں لیا، ان میں غازہ کا مشہور قصبہ تھا، اسی قصبے کے گردونواح میں ایک روز سلطان صلاح الدین ایوبی ، امیر جاوالاسدی کے حیمے میں دوپہر کے وقت عنودگی کے عالم میں سستا رھے تھے، سلطان نے وہ پگڑی نھی اتاری تھی جو میدان جنگ میں سلطان کے سر کو صحرا کی گرمی اور دشمن کے تلوار سے بچا کر رکھتی تھی۔ حیمے کے باھر اسکے محافظوں کا دستہ موجود اور چوکس تھا، باڈی گارڈز کے اس دستے کا کمانڈر زرا سی دیر کے لیے وھاں سے چلا گیا، ایک محافظ نے سلطان کے حیمے میں گرے ھوے پردوں میں سے جھانکا، اسلام کے عظمت کے پاسبان کی آنکھیں بند تھی اور پیٹھ کے بل لیٹا ھوا تھا، اس محافظ نے باڈی گارڈز کی طرف دیکھا، ان میں سے تین چار باڈی گارڈز نے اسکی طرف دیکھا، محافظوں نے اپنی آنکھیں بند کر کہ کھولی) ایک حاص اشارہ(

تین چار محافظ اٹھے اور دو تین باقی باڈی گارڈز کو باتوں میں لگالیا، محافظ حیمے میں چلا گیا۔۔۔ اور حنجر کمر بند سے نکالا۔۔۔دبے پاؤں چلا اور پھر چیتے کی طرح سوے ھوے سلطان صلاح الدین ایوبی پر جست لگای۔ حنجر والا ھاتھ اوپر اٹھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔



عین اسی وقت سلطان نے کروٹ بدلی، یہ نھی بتایا جاسکتا کہ حملہ آور حنجر کہاں مارنا چاھتا تھا، دل میں یا سینے میں۔۔۔ مگر ھوا یوں کہ حنجر سلطان کی پگڑی کے بالائ حصے میں اتر گیا، اور سر بال برابر جتنا دور رھا اور پگڑی سر سے اتر گی،

سلطان صلاح الدین بجلی کی تیزی سے اٹھا، اسے سمجھنے میں دیر نھی لگی کہ یہ سب کیا ھے ۔اس پر اس سے پہلے دو ایسے حملے ھو چکے تھے۔ اس نے اس پر بھی اظہار نھی کیا کہ حملہ آور حود اسکی باڈی گارڈ کی وردیوں میں تھے، جسے اس نے حود اپنے باڈی گارڈز کے لیے منتحب کیا تھا، اس نے ایک سانس برابر بھی اپنا وقت ضایع نہ کیا ۔ حملہ آور اپنا حنجر پگڑی سے کھینچ رھا تھا۔ ایوبی کا سر ننگا تھا۔۔ اس نے بھر پور طاقت سے ایک گھونسہ حملہ آور کی توڑی پر دیں مارا۔ ھڈی ٹوٹنے کی آواز آی۔ حملہ آور کا جبڑا ٹوٹ چکا تھا، وہ پیچھے کی طرف گرا اور اسکے منہ سے ھیبتناک آواز نکلی۔اسکا حنجر ایوبی کی پگڑی میں رہ گیا تھا، ایوبی نے اپنا حنجر نکال لیا تھا، اتنے میں دو محافظ اندر آے ، ان کے ھاتھوں میں تلواریں تھی، سلطان صلاح الدین نے انھیں کہا کہ ان کو زندہ پکڑو۔

لیکن یہ دونوں محافظ سلطان صلاح الدین پر ٹوٹ پڑے، سلطان صلاح الدین نے ایک حنجر سے دو تلواروں کا مقابلہ کیا۔یہ مقابلہ ایک دو منٹ کا تھا۔ کیونکہ تمام باڈی گارڈز اندر داحل ھوے تھے، سلطان صلاح الدین یہ دیکھ کر حیران تھا کہ اسکے باڈی گارڈز دو حصوں میں تقسیم ھوکر ایک دوسرے کو لہولہان کر رھے تھے، اسے چونکہ معلوم ھی نہ تھا کہ اس میں اسکا دوست کون ھے اور دشمن سو وہ اس معرکہ میں شامل ھی نھی ھوا، کچھ دیر بعد باڈی گارڈز میں چند مارے گیے کچھ بھاگ گیے کچھ زحیمی ھوے، تو انکشاف ھوا کہ یہ جو دستہ سلطان صلاح الدین کی حفاظت پر مامور تھا اس میں سات فدائ ) انکا زکر پہلے حصے میں کیا جا چکا ھے کہ یہ کون تھے کسی کو سمجھ نھی آی ھوں تو وہ پہلا حصہ پڑھ لیں شکریہ۔۔ بلیٹ( تھے جو سلطان صلاح الدین کو قتل کرنا چاھتے تھے، انھوں نے اس کام کے لیے صرف ایک فدائ کو اندر حیمے میں بیجھا تھا، اندر صورت حال بدل گی تو دوسرے بھی اندر چلے گیے، اصل محافظ بھی اندر چلے گیے وہ صورت حال سمجھ گیے ، سو سلطان صلاح الدین بچ گیا۔سلطان صلاح الدین ن اپنے پہلے حملہ آور ھونے والے کی شہ رگ پر تلوار رکھ کر پوچھا ، کہ وہ کون ھے اور اسکو کس نے بیجھا ھے۔ سچ کہنے پر سلطان نے اسکے ساتھ جان بحشی کا وعدہ کیا۔ اس نے کہا کہ وہ " فدائ " ھے اور اسکو کیمیشتکن ) جسے بعض مورحین نے گمشتگن بھی لکھا ھے( نے بیجھا ھے کیمیشتکن الصالح کے قلعے کا ایک گورنر تھا
تصویر بنا کہ میں تیری جیون دا بہانا لبھیا اے

توں نہ ملیوں وچھڑ کہ چن  سجناں اساں  سارا زمانہ لبھیا اے

Offline dewta_mastermind

  • T. Members
  • 5 Stars
  • *****
  • Posts: 2001
  • Reputation: +105/-3
  • Gender: Male
  • بہت انتظار کر لیا اب تو مل جا
    • View Profile
Re: داستان ایمان فروشوں کی
« Reply #3 on: October 28, 2019, 08:53:52 am »
مزید اپڈیٹ پڑھنے کے لئے مندرجہ ذیل لنک پر کلک کریں

https://urdunama.org/forum/viewtopic.php?t=9637
تصویر بنا کہ میں تیری جیون دا بہانا لبھیا اے

توں نہ ملیوں وچھڑ کہ چن  سجناں اساں  سارا زمانہ لبھیا اے

 

Adblock Detected!

Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors.
Please consider supporting us by disabling your ad blocker on our website.